Hit enter after type your search item
Sports Mania Guide

A Sports News Hub

چو دہ سالہ پاکستانی بچے کی ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ دنیا والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، دھوم مچ گئی

/
/
/
536 Views

 جمناسٹک کی دنیا میں ہمیشہ سے چین اور روس جیسے ممالک کی حکمرانی رہی ہے لیکن پہلی بار ایک ایسا پاکستانی بچہ سامنے آ گیا ہے کہ جس کی جسمانی لچک دیکھ کر روسی اور چینی ماہر ترین جمناسٹ بھی ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ جائیں گے۔

یہ 14 سالہ محمد سمیر ہے جو اپنے سر کو 180 ڈگری کے زاویے پر گھما سکتا ہے، یعنی جیسے آسانی سے آپ سامنے دیکھ سکتے ہیں یہ اسی آسانی کے ساتھ پیچھے کی جانب بھی دیکھ سکتا ہے ۔ محمد سمیر کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ ’ڈینجرس بوائز‘ نامی 8رکنی ڈانس گروپ کا رکن ہے۔ ڈیلی پاکستان کے مطابق اس ہونہار بچے کا والد بیمار اوربے روزگار ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ نو عمری میں ہی ڈانس کرکے اپنے بہن بھائیوں کا پیٹ پالنے پر مجبور ہے۔ اسے ایک شو کے 600 سے 1000 روپے تک ملتے ہیں۔ اگرچہ آج اس کے حالات اچھے نہیں ہیں لیکن وہ اچھے دنوں کا خواب ضرور دیکھتا ہے۔ اسے امید ہے کہ ایک دن وہ اپنے حیرتناک ٹیلنٹ کی بناءپر ہالی ووڈ کی کسی فلم میں کام حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This div height required for enabling the sticky sidebar