Hit enter after type your search item
Sports Mania Guide

A Sports News Hub

محبت میں دھوکا کھانے سے پہلے یہ تین اصول اپنا لیں تاکہ زندگی آسان ہو جائے

/
/
/
406 Views

رب کائنات نے مرد میں عورت اور عورت میں مرد کے لیے کشش رکھی ہے اس لیے ان کا ایک دوسرے کی طرف کھنچنا عین فطرت ہے اور اسی کشش کی وجہ سے مرد و عورت ایک دوسرے کے ساتھ رشتہ ازواج میں منسلک ہوتے ہیں ایک دوسرے سے سکون حاصل کرتے ہیں لیکن یہ سکون اُس وقت غارت ہو جاتا ہے جب دونوں کو پتہ چلتا ہے کے دونوں کی سوچ ایک دوسرے سے بلکل مختلف ہے۔

اس آرٹیکل میں ہم اُن مشکلوں کا ذکر کریں گے جو کسی کی پُر کشش شخصیت سے متاثر ہوکر یا کسی کےظاہری حُسن و جمال سے متاثر ہوکر ایک دوسرے کے ساتھ رشتہ ازواج منسلک کرنے والوں کو بعد میں پتہ چلتی ہیں اور ایسے موقع پر زندگی تکلیفوں سے بھر جاتی ہے۔

آج کی دُنیا میں لوگ عام طور پر اپنا اصلی چہرہ چھُپا کر رکھتے ہیں اور چہرے پر ماسک پہن لیتے ہیں اور جب ایسے شخص سے رشتہ منسلک کرنے والے پر چہرہ کُھل کر سامنے آتا ہے تو اُسے پتہ چلتا ہے کہ اُس کے ساتھ بہت بڑا دھوکا ہو گیا ہے ایسے موقع پر عام طور پر مرد حضرات کو اتنا نقصان نہیں ہوتا جتنا خواتین کو ہوتا ہے اس لیے اگر خواتین مُحبت میں گرفتار ہونے سے پہلے نیچے دئیے گئے چند اصولوں پر عمل کر لیں تو وہ ایسی پریشانی سے آسانی سے بچ سکتی ہیں۔

نمبر 1 ایمانداری کا امتحان لیں

محبت کے لیے ایمانداری کا امحتان لینا کوئی بُری بات نہیں اور اپنے لیے پسند کی جانے والی ہر چیز کو ٹھوک بجا کر دیکھنا عین عقل مندی ہے اس لیے جس سے محبت کریں اُس ضرور پرکھیں کے وہ رشتوں کیساتھ کتنا ایماندار ہے اور لین دین کے معاملات میں اُس کے خیالات کیسے ہیں۔

ایمانداری کو چانچنے کے لیے اس بات پر بھی غور کریں کے وہ دوسری خوبصورت لڑکیوں کے ساتھ کس طرح گفتگو کرتا ہے اور کیا وہ اپنی گفتگو اور ذہانت سے اُنہیں اکثر متاثر کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے اور اُن کے سامنے زیادہ شائستگی کا مظاہرہ کرتا ہے اور اگر وہ ایسا کر رہا ہے تو عین ممکن ہے کہ کل کلاں کو کسی اور کو پھانس کر آپ کو چلتا کرے۔

ایمانداری جانچنے کے لیے اس بات پر بھی دھیان دیں کہ آپ کا پارٹنر چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھوٹ تو نہیں بولتا، وہ فون پر آہستہ آہستہ باتیں تو نہیں کرتا اور فون پر بات کرنے کے دوران آپ سے دُور رہنے کی کوشش تو نہیں کر رہا، کیا وہ آپ کا تعارف اپنے رشتہ داروں اور احباب کو کُھل کر کروا رہا ہے اور کیا آپ اُس کے ماضی اور حال کے بارے میں اچھی طرح آگاہ ہیں اور کہیں وہ اپنی ماضی کی کسی بات کو چُھپا تو نہیں رہا۔

نمبر 2 کیا وہ آپ کی واقعی عزت کرتا ہے

عزت کے بغیر میاں بیوی کا سنجیدہ رشتہ کبھی پروان نہیں چڑھتا اس لیے اس بات کو جانچنا کے آپ کا پارٹنر آپ کی رائے کا احترام کرتا ہے یا نہیں بہت ضروری ہے۔

آپکو دیکھنا ہوگا کہ کیا دوسروں کے سامنے چھوٹی چھوٹی بات پر آپ کا مذاق تو نہیں اُڑاتا، اور اپنی بات کو مُقدم کرنے کے لیے اور دلیل نہ ہونے کے باعث اپنی آواز کو بلا وجہ بُلند تو نہیں کر رہا اور اپنی رائے کو طاقت کے زور پر منوانے کا عادی تو نہیں ہے اور کیا طنز اُس کا ہتھیار تو نہیں ہے وغیرہ وغیرہ ان سب باتوں کو بغور دیکھیں اور اگر وہ ایسا کرتا ہے تو سمجھ لیں کے میاں بیوی کے سنجیدہ رشتے کے لیے وہ ابھی سنجیدہ نہیں ہے۔

نمبر 3 آپ دونوں میں کتنی ذہنی ہم آہنگی ہے

عام طور پر نئی نئی محبت میں لڑکے لڑکی کی ہر بات سے متفق ہوجاتے ہیں لیکن شادی کے بعد اُن کا رویہ بدل جاتا ہے جو تکلیف کا باعث بنتا ہے اس لیے غور کریں کے کیا وہ آپ کی ہر بات سے چاہے وہ غلط ہی کیوں نہ ہو آپ کو سمجھانے کی بجائے متفق تو نہیں ہو رہا۔

کسی کے ساتھ ذہنی ہم آہنگی کو جاننے کے لیے اُس کیساتھ سفر کرنا بہت ضروری ہوتا ہے لیکن ہمارا سماج ہمیں اس بات کی ابھی اجازت نہیں دیتا کے آپ شادی سے پہلے کسی کو جاننے کے لیے اُس کے ساتھ تنہا سفر کریں اور یہ سہی بھی ہے کیونکہ ایسا خطرناک ہو سکتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ جو وقت آپ فون پر یا مُلاقات میں اکھٹے گُزارتے ہیں اُس میں اس بات پر اچھی طرح دھیان دیں کہ ظاہری کشش اور حُسن کے علاوہ آپ دونوں میں کتنی ذہنی ہم آہنگی ہے اور کیا آپ کے کوئی مشترکہ شوق ہیں اور کیا آپ جس چیز کو پسند کر رہی ہیں آپ کا پارٹنر وہاں بوریت کا اظہار تو نہیں کر رہا۔

ان باتوں کیساتھ اس بات پر دھیان دیں کے دُوسروں کیساتھ وہ کیسا سلوک کرتا ہے کیونکہ کوئی چاہیے عقل مند ہو ذہین ہو پُرکشش ہو یا امیر ہو دُوسرے کیساتھ اُس کا رویہ ظاہر کردیتا ہے کہ وہ کون ہے۔

چھوٹی چھوٹی باتوں پر دھیان دیں اور مستقبل کا کوئی بھی فیصلہ کمزور خیالات اور ظاہری محبت کی بنیاد پر مت کریں تاکہ آپ کی آئیندہ آنے والی زندگی پُرسکون گزرے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This div height required for enabling the sticky sidebar